جمعہ کی فضیلت ۔

Table of Contents

.اسلام و علیکم

کیسے ہیں آپ سب ؟

امید کرتی ہو ں،آپ سب خیریت سے ہونگے جہاں بھی ہونگے؟

آج میں جس موضوع پر لکھ رہی ہوں،

وہ ہے جمعہ مبارک۔

جمعہ ویسے تو ہفتے کے دنوں میں سے ایک دن ہے،

لیکن اسکی اسلام میں بہت اہمیت اور فضیلت ہے۔۔

مسلمانوں کے لیے جمعہ کا دن مقدس ہے،

.حدیث میں بیان ہے

ترجمہ۔

” سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی

   کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

⭐ *جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح سے پاکی حاصل کرے،

اور تیل استعمال کرے ،یا گھر میں جو خوشبو میسر ہو استعمال کرے،
پھر نماز جمعہ کے لیے نکلے اور مسجد میں پہنچ کر،
دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے، پھر جتنی ہو سکے نفل نماز پڑھے،
اور جب امام خطبہ شروع کرے تو خاموش سنتا رہے،
تو اس کے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک سارے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔*

(صحیح بخاری.)

جمعہ کے دن بہت کام ہوئے قیامت بھی جمعہ کے دن انی ہے،
اب میں آپ کو بتاتی ہوں،

جمعہ کی سنتیں۔

غسل کرنا۔
ناخن کاٹنا۔
تحیہ لمسجد پڑھنا۔
مسجد جلدی جانا۔
درود شریف پڑھنا۔
مسواک کرنا۔
عمدہ لباس پہننا۔
خوشبو لگانا۔
سورت کہف پڑھنا۔

جمعہ کی فضیلت:-

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا!

“سب سے بہتر دن نکلا،جمعہ کا دن ہے،
اس دن آدم کو پیدا کیا گیا،اسی دن ان کو جنت میں داخل کیا گیا،
آسی دن انہیں جنت سے نکالا گیا، اور قیامت بھی اسی دن قائم ہو گی ۔”

جمعہ کی اسے بڑی فضیلت اور کیا ہو سکتی پوری سورت جمعہ کے نام سے ہے۔

سورت جمعہ میں اللہ تعالی نے فرمایا

ترجمہ۔
اے ایمان والو!جب تم کو پکارا جائے نماز کے لیے جمعہ کے دن ،

تو دوڑو اللہ کے ذکر کی طرف، اور چھوڑ دو تجارت یہ بہتر ہے تمہارے لیے،
اگر تم علم رکھتے ہو۔۔

یعنی جمعہ کے دن کی ،اتنی فضیلت ہے کہ جمعہ کی نماز کے وقت تجارت سے منع کر دیا گیا ہے۔

حدیث میں بیان ہے۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا۔

“جو شخص اچھی طرح وضو کرکے ماں پڑھنے آیا،
اس نے نہایت توجہ اور خاموشی سے خطبہ سنا تو،
اس کے جمعہ سے جمعہ تک کے اور مزید تین دنوں کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں”(مسلم)

لازمی پڑھیں

اللہ تعالی ہر جمعے کی رات کو کو ابتدار سے آخر تک،

اسمان دنیا کی طرف تجلی فرماتے ہیں آور وہ فرشتوں کو حکم دیتے ہیں،

جو ندا کرتے ہیں

ہے کوئی سوال کرنے والا؟

میں اسکو عطا کرو,

ہے کوئی توبہ کرنے والا؟
میں اسکی توبہ قبول کروں۔۔

ہے کوئی مغفرت طلب کرنے والا؟
میں اسکا بخش دوں۔

حضرت عمرؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا:

میرے اوپر (روشن رات یعنی جمعہ کی رات،
اور روشن دن یعنی جمعہ کے دن) میں کثرت سے درودشریف بھیجا کرو،

اس لیے کہ تمھارا درود مجھ پر پیش ہوتا ہے تو میں تمھارے لیے دعاء اور استغفار کرتا ہوں ۔
(فضائل درودشریف)

💞 *اعمال شب جمعہ*💞

1⃣- *شب جمعہ میں سورة الدخان کی تلاوت*

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو شخص جمعہ کی رات میں سورة الدخان پڑھے گا اس کی مغفرت کر دی جائے گی
📝 *(ترمذی)*

ایک روایت میں ہے کہ جمعہ کی رات میں سورة الدخان کی تلاوت کرنے والے کےلئے ستر (70) ہزار فرشتے دعاء مغفرت کرتے ہیں
📝 *(ترمذی)*

ایک دوسری روایت میں ہے کہ جنت میں اس کے لئے ایک گھر بنا دیا جاتا ہے
📝 *(المعجم الکبیر للطبرانی)*

2⃣- *شب جمعہ میں سورة یس کی تلاوت*

حدیث پاک میں ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن یا جعمہ کی رات میں سورة یس پڑھے گا اس کی مغفرت کر دی جائے گی.

📝 *(الترغیب و الترھیب)*

3⃣- *شب جمعہ میں سورہ کہف کی تلاوت*

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا,
کہ جس نے جمعہ کی رات میں سورةکہف پڑھی اس کے اور بیت اللہ کے درمیان نور کی روشنی ہو جاتی ہے.
📝 *سنن دارمی*

فرمان نبویﷺ ہے:
جس نے جمعہ کے دن سورۃ الکھف پڑھی اسے کے لیے دوجمعوں کے درمیان نورروشن ہوجاتا ہے.
📝 *مستدرک الحاکم*

📌سورۃ الکھف جمعہ کی رات یا پھر جمعہ کے دن پڑھنی چاہیے ،
جمعہ کی رات جمعرات کومغرب سے شروع ہوتی اور جمعہ کا دن غروب شمس کے وقت ختم ہوجاتا ہے ،

تو اس بناپر سورۃ الکھف پڑھنے کا وقت جمعرات والے دن غروب شمس سے جمعہ والے دن غروب شمس تک ہوگا ۔

4⃣- *جمعہ کی رات میں درود شریف کی کثرت*

جمعرات کی مغرب کی نماز کے بعد سے درود شریف کی جس قدر ہو سکے خوب کثرت کرے۔

– جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن درود شریف پڑھنے کی فضیلت بہت سی روایات میں آئی ہے
ایک روایت میں ہے ک

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرت سے درود پڑھا کرو جو ایسا کرے گا میں قیامت کے دن اسکی شفاعت کروں گا.
📝 *بیہقی*

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ھے،
اس دن کثرت سے درود پڑھا کرو کیوں کہ تمہارا درود پڑھنا مجھے پہنچایا جاتا ھے.

📝 *(مسند احمد*، *ابوداوٴد، ابن ماجہ، صحیح ابن حبان* )

5⃣- *شب جمعہ میں دعا کا اہتمام*

جمعہ کی رات قبولیت دعا کی رات ہے لہذا دعا کا خوب اہتمام کریں،
حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں سے فرمایا تھا *سوف استغفر لکم ربی یعنی عنقریب میں اپنے ،پروردگار سے تمہارے لئے مغفرت کی دعا کرونگا*

ترمذی کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت یعقوب علیہ السلام کی مراد یہ تھی کہ شب جمعہ کا انتظار ہے وہ آجائے تو دعا کرونگا کیونکہ وہ قبولیت کی رات ہے.

6⃣- *شب جمعہ یا روز جمعہ میں موت*

شب جمعہ یا جمعہ کے دن موت آنے کی فضیلت میں احادیث و آثار مروی ہیں،
کہ جمعہ کی رات یا دن میں مرنے والا عذاب قبر سے محفوظ رہتا ہے

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو مسلمان جمعہ کے دن یا رات میں،
انتقال کر جائے اللہ تعالی اسکو قبر کے فتنے سے محفوظ فرما دیتے ہیں

📝 *مسند ,احمد, ترمزی*
*درود پاک کی کثرت:*

*حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

’’ مجھ پر جمعہ والے دن اور شب جمعہ کثرت کے ساتھ درود بھیجا کرو، جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمت نازل فرماتے ہیں۔ ‘‘*
*( سنن الکبریٰ للبیہقی ، باب ما یومر فی لیلۃ الجمعۃ ، حدیث نمبر 6207)*

*حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :*

’’ *جو شخص جمعہ والے دن اور شب جمعہ مجھ پر درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی 100 ضروریات ان میں سے 70 آخرت میں جب کہ 30 دنیا میں پوری فرماتا ہے۔‘‘*

*( فضائل الاوقات للبیہقی ، باب فضل لیلۃ الجمعۃ ، حدیث نمبر 276)
*
درود پاک کے بے شمار فضائل، فوائد، ثمرات اور انعامات ہیں سب سے بڑھ کر یہ ہے،

کہ اس کی وجہ سے پڑھنے والے پر اللہ کی رحمت نازل ہوتی ،

اور رحمۃللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا حق محبت کا ایک پہلو ادا ہوتا ہے*

کمنٹس میں اپنی رائے دیں شکریہ ۔

رابطے کے لیے

Total
0
Shares
6 comments
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

سو اونٹوں کاواقعہ ۔

Next Post

روزے کے دینی اور دنیاوی فوائد۔

Related Posts