شب برات کی فضیلت

آج میں جس موضوع پر لکھ رہی ہوں٫ وہ ہے شب براءت۔

شب براءت۔

شب براءت کب ہوتی ہے؟؟

شعبان کی 15 تاریخ کو ہوتی ہے.

شب برات کی فضیلت و اہمیت:-

حضرت عطار بن یسار تابعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں !

“شب القدر کے بعد شب برات سے بڑھ کر کوئی فضیلت والی رات نہیں ہے”

شب برات کا روزہ رکھنا مستحب ہے۔
اگر نہ رکھ سکیں تو تو کوئی گناہ نہیں ہے۔

شب برات کے مختلف نام:-

زراعت کی کی مختلف نام یہ ہیں۔
لیلتہ برات نجات والی رات۔

لیلتہ مبارکہ کہ برکت والی رات۔

لیلۃ الرحمت رحمت والی رات۔

لیلۃ الصاک دستاویز والی رات۔

شب برات میں کیا ہوتا ہے؟؟

سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ ہیں آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے پوچھا؟
اے عائشہ کیا تمہیں معلوم ہے کہ اس رات کیا ہوتا ہے؟؟
پھر آپ صلی اللہ نے فرمایا!

” اس رات میں اس سال میں پیدا ہونے والوں کے بارے میں لکھا جاتا ہے.

اس رات میں اس سال فوت ہونے والوں کے بارے میں لکھا جاتا ہے۔

اس رات میں انسانوں کے اعمال اٹھائے جاتے ہیں۔

اس رات میں لوگوں کی روزی نازل ہوتی ہے (نعت شریف)۔

دوسری روایت میں ہے

“حضرت عثمان بن محمد سے منقول ہے.

کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!

” زمین پر رہنے والوں کی عمر ایک سے دوسرے شعبان تک طے کی جاتی ہیں۔”

یہاں تک کہ وہ شادی کر رہا ہوتا ہےاولاد پیدا ہو رہی ہوتی ہے اور اس کا نام مردوں کی فہرست میں داخل ہو چکا ہوتا ہ

Must read.
شب برات میں اللہ رب العزت کی جانب سے ملک الموت کو کو ایک فہرست دی جاتی ہے اور حکم دیا جاتا ہے٫
کہ اس فرصت میں جس کا نام ہ,

ے اس کی روح قبض کرنی ہے۔

زبان کی شب برات کی اہمیت ؟؟

حضرت ابوبکر سے مروی ہے کہ شبعان کی شب اللہ رب العزت اسمان دنیا کی طرف نزول فرماتے ہیں۔

“اور ہر ایک کی مغفرت کر دی جاتی ہے سوائے مشرک اور کینہ پرور کے”

ایک اور روایت میں ہے!
۔
کہ” بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کے برابر تعداد کے برابر لوگوں کی بخشش کردی جاتی ہے”

شب برات میں رحمت سے محروم افراد؟؟

شب برات میں رحمت سے محروم افراد ہیں
اللہ کے ساتھ شرک کرنے والا۔

والدین کا نافرمان ۔

کینہ رکھنے والا۔

قطع رحمی کرنے والا۔

زنا کرنے والا۔

نہ حق قتل کرنے والا۔

ٹخنوں سے نیچے شلوار کرنے۔
والا۔(مرد)۔

اور شرابی۔

“پندرہویں شعبان کی رات کو نماز پڑھو اور اگلے دن روزہ رکھو”

اس چیز کا ہمیں حکم دیا گیا ہے ہے۔

اس کے علاوہ نوافل و تسبیح یہ ذکر تلاوت بھی کر سکتے ہیں۔

لیکن اجتعمائی آ عبادت اور صلاۃ تسبیح کا کوئی واضح حکم نہیں ہے۔

حدیث شریف میں ہے !
ترجمہ۔
” جس نے پانچ راتوں کو زندہ کیا وہ جنت کا مستحق ہے٫

آٹھویں ذلحجہ نویں ذلحجہ
عیدالاضہی عیدلفطر کی رات اور پندرہ شعبان کی رات”

شب برات کی جہاں بہت زیادہ فضیلت ہے وہاں ہمارے معاشرے میں کچھ غلط رسومات بھی ہیں ۔
جیسے آتشبازی
چراغاں
حلوہ بانٹنا
غیر ضروری میل جول
تسبیح نماز اجتماعی اہتمام سے۔
قبرستان جانا اہتمام سے۔

ہمیں ایسے سب کاموں سے بچنا چاہیے۔
جن میں میں شریعت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

کیونکہ دین میں ہر نیا کام بدعت ہے۔

” ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے کر جاتی یے۔”

اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں دین کو صحیح سمجھنے

کی توفیق عطا فرمائے۔امیں۔

مجھ سے رابطہ کےلی

Total
0
Shares
2 comments
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

Sabar ka Makam

Next Post

وقتِ کی اہمیت

Related Posts