اسلام و علیکم۔
کیسے ہیں آپ سب؟
امید ہے جہاں بھی ہوں گے خیریت سے ہوں گے؟
آج کا میرا موضوع ہے
،
قرآن پاک کی بارے میں دلچسپ معلومات ۔
قرآن پاک میں کل کتنے سجدے ہیں اورکس کس سورت میں ہیں؟
قرآن کریم میں چودہ آیتیں ہیں جن کے پڑھنے یاسننے سے سجدۂ تلاوت واجب ہو جاتا ہے:
جن کی تفصیل درج ذیل ہے .
(1)سجدہ پارہ 9 سورۂ اعراف میں۔
(2)سجدہ پارہ 13 سورۂ رعدمیں۔
(3)سجدہ پارہ 14 سورۂ نحل میں۔
(4)پارہ 15 سورۂ بنی اسرائیل میں۔
(5) پارہ 16 سورۂ مریم میں۔
(6) پارہ 17 سورۂ حج میں۔
(17پارہ کے آخر میں ایک سجدہ اور بھی ھے جو امام شافعی کے نزدیک ھے ۔)
(7) پارہ 19 سورۂ فرقان میں.
(8) پارہ 19 سورۂ نمل میں.
( 9) پارہ21سورۂ السجدہ میں.
(10) پارہ 23سورۂ ص میں.
(11) پارہ 24 سورۂ حم السجدہ میں.
( 12) پارہ 27سورۂ نجم میں
( 13) پارہ 30 سورۂ انشقاق میں۔
( 14) پارہ 30سورۂ اقراءمیں۔
اب میں آپ کو بتاؤں گی قرآن پاک کی سورتوں کے نام اور اس کے معنی۔
*قرآن کی سورتوں کے نام،
۱- سورۂ فاتحہ (کھولنا، آغاز کرنا یا ابتداء کرنا )
۲– سورۂ بقرہ (گائے )
۳- سورۂ آل عمران (عمران کی اولاد)
۴- سورۂ نساء (عورتیں)
۵- سورہ ٔمائدہ (دسترخوان)
۶- سورہ ٔانعام (جانور، مویشی)
۷- سورہ ٔ اعراف (بلندیاں)
۸- سورۂ انفال (اموال غنیمت)
۹- سورۂ توبہ (معافی)
۱۰- یونس (ایک پیغمبر کا نام)
۱۱- سورۂ ہود (ایک پیغمبر کا نام)
۱۲- سورہ ٔ یوسف ( ایک پیغمبر کا نام)
۱۳- سورۂ رعد ( بادل کی گرج)
۱۴- ابراہیم ( ایک پیغمبر کا نام)
۱۵- سورۂ الحجر(ایک مقام کا نام)
۱۶- سورۂ نحل (شہد کی مکھی)
۱۷- سورہ ٔٔبنی اسرائیل (حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد)
۱۸- کہف (غار)
۱۹- سورۂ مریم (عیسی علیہ السلام کی والدہ کا نام)
۲۰- سورۂ طٰہ (حروف تہجی کے دو حروف)
۲۱- سورۂ انبیاء (اللہ کے پیغمبر، نبی کی جمع)
۲۲- سورۂ حج (زیارت)
۲۳- سورۂ مومنون (ایمان والے لوگ)
۲۴- سورۂ نور (روشنی )
۲۵- سورہ فرقان (حق و باطل میں امتیاز کرنے والی چیز)
۲۶- سورۂ شعراء (شاعر کی جمع)
۲۷- سورہ نمل ( چیونٹی)
۲۸- سورہ قصص (قصے، سچے واقعات)
۲۹- سورہ ٔ عنکبوت ( مکڑی)
۳۰- سورۂ روم (روم)
۳۱- سورہ لقمان (ایک صالح بزرگ کا نام)
۳۲- سورۂ سجدہ (جھکنا، سجدہ کرنا)
۳۳- سورہ ٔ احزاب (حزب : گروہ ، جمع : احزاب، جنگ)
۳۴- سورۂ سبا ( ایک قوم )
۳۵- سورۂ فاطر (پیدا کرنےوالا)
۲۶- سورۂ یسین (رسول کا نام)
۳۷- سورہ صافات ( صف بستہ )
۳۸- سورۂ ص (حروف تہجی کا ایک حرف)
۳۹- سورہ زمر ( گرورہ در گروہ)
۴۰- سورۂ مومن ( ایمان والا)
۴۱- سورہ حم (حروف تہجی کے حروف)
۴۲- سورہ ٔ شوری ( صالح و مشورہ)
۴۳- سورہ زخرف (سونا)
۴۴- سورہ دخان ( دھواں)
۴۵- سورہ جاثیہ ( گٹھنوں کے بل گرے ہوئے ہونا)
۴۶- سورہ االحقاف ( ایک جگہ کا نام)
۴۷- سورہ محمد (پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کا نام مبارک)
۴۸- سورہ فتح (جیت، کامیابی)
۴۹- سورہ حجرات (حجرے ، کمرے)
۵۰- سورۂ ق (حروف تہجی کاایک حرف )
۵۱- سورۂ ذاریات ( گرد اڑانے والی ہوا)
۵۲- سورۂ طور ( ایک پہاڑ کا نام)
۵۳- سورہ نجم (ستارہ)
۵۴- سورہ قمر (چاند)
۵۵- سورہ رحمن (بہت زیادہ رحم فرمانے والا ، اللہ تعالی کے اسمائے حسنٰی)
۵۶- سورہ واقعہ (قیامت)
۵۷- سورہ حدید (لوہا)
۵۸- سورہ مجادلہ (بحث ، تکرار ، جھگڑا)
۵۹- سورہ حشر (جمع ہونا، مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا، قیامت)
۶۰- سورہ ممتحنہ (امتحان لینے والی)
۶۱- سورہ صف (صف بستہ
۶۲- سورہ جمعہ (دنوں میں سے ایک مبارک دن)
۶۳- سورہ منافقون ( منافق لوگ)
۶۴- سورہ تغابن (خسارہ سے دو چار ہونا)
۶۵- سورہ طلاق (آزاد کرنا، طلاق دینا)
۶۶- سورہ تحریم (حرام کر دینا)
۶۷- سورہ ملک (بادشا
ہی)
۶۸- سورہ قلم (قلم)
۶۹- سورہ حاقہ (حقیقت، قیامت)
۷۰- سورہ معارج (بلندیاں)
۷۱- سورہ نوح (ایک پیغمبر کا نام)
۷۲- سورہ جن ( آگ سے پیدا کردہ ایک مخلوق)
۷۳- سورہ مزمل (چادر لپیٹنے والا)
۷۴- سورہ مدثر (چادر اوڑھنے والا)
۷۵- سورہ قیامت (یقینًا قائم ہونے والی، قیامت)
۷۶- سورہ ٔ الدھر(بنی آدم)
۷۷- سورہ ٔمرسالت (ہوائیں)
۷۸- سورہ نبأ (اہم خبر)
۷۹- سورہ نازعات (کھینچنے والیاں، ہوا کی صفت)
۸۰- سورہ عبس (تیوری چڑھانا)
۸۱- سورہ ٔ تکویر (لپیٹنا )
۸۲- سورہ الانفطار( دراڑ)
۸۳- سورہ المطففین (ناپ تول میں کمی)
۸۴-سورہ الانشقاق ( شق ہونا )
۸۵- سورہ البروج ( آسمانی برج )
۸۶- سورہ الطارق ( چمکتا تارا )
۸۷-سورہ الاعلیٰ ( اعلی )
۸۸- سورہ الغاشیہ ( آنے والی آفت )
۸۹- سورہ الفجر ( فجر)
۹۰-سورہ البلد ( شہر)
۹۱-سورہ الشمس ( سورج )
۹۲-سورہ الیلل ( رات)۔
۹۳ -سورہ الضحیٰ ( دن کو اجالا)۔
۹۴-سورہ الشرح ( سکون قلب )
۹۵- سورہ التین ( انجیر )
۹۶-سورہ العلق ( جمع ہوا خون )
۹۷-سورہ القدر ( قدر)
۹۸-سورہ البیان ( واضح قسم)
۹۹-سورہ الزلزلہ ( زلزلہ)
لازمی پڑھیں
۱۰۰-سورہ العادیات ( سرپٹ دوڑنے والے گھوڑے)
۱۰۱-سورہ القارعہ ( کھڑکھڑابے والی)
۱۰۲-سورہ التکاثر ( کثرت کی خواہش )
۱۰۳-سورہ العصر ( دور عصر )
۱۰۴-سورہ الھمزہ ( عیب جوئی والا)
۱۰۵-سورہ الفیل ( ہاتھی)
۱۰۶-سورہ القریش ( قریش )
۱۰۷-سورہ الماعون ( عام استعمال کی چیزیں )
۱۰۸-سورہ الکوثر ( حوض کوثر)
۱۰۹-سورہ الکافرون (کافر)
۱۱۰-سورہ النصر (مدد)
۱۱۱- سورہ لہب( آگ کے شعلے)
۱۱۲-سورہ الاخلاص (وحدانیت)
۱۱۳- سورہ الفلق ( صبح),
۱۱۴-سورہ الناس (انسان،لوگ)۔
قرآن مجید کے تیس سپاروں کے نام درج ذیل ہیں،
قرآن مجید میں پانچ سورتیں قل سے شروع ہوتی ہیں۔۔
1.سورۃ جن۔
2.سورۃ الکافرون۔
3.سورۃ اخلاص۔
4.سورۃ فلق۔
5.سورۃ الناس۔
ایسی مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ سے منسلک رہیں۔۔شکریہ۔
رابطے کے لیے
Apky Artical bhttt achy Hain sister
Nice post.
Buhat khoob … MashaAllah good effort jzakAllah
Jzak Allah khier chand bato ka ilm nahi tha wo b mil gya
Nice information
ماشاء اللہ بہت خوب ❤️
Mashallah great knowledge
Informative 👌
Mashaa Allah 🥰